Monday, 25 September 2017

Karbala

منقبت مولا حسین ؑ امام کربلا

آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
گلشن فاطمہ ؑ کے تھے سارے گلاب ریت پر

جان بتول ؑ کے سواء کوئی نہیں کھلا سکا 
قطرہ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

جتنے سوال عشق نے آل رسول  سے کیے
ایک کے بعد اک دیے سارے جواب ریت پر

پیاساحسینؑ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں 
لم سے لب حسین ؑ کو ترسا ہے آب ریت پر

عشق میں کیا بچائیے عشق میں کیا لٹایئے
آل نبی نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

آل نبی کا کام تھا آل نبی ہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب اسی کتاب ریت پر




0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔