Monday 25 September 2017

National Identy Card

شناختی کارڈ ۔۔۔۔
قومی شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے
مگر بہت کم لوگ شناختی کارڈ نمبر کی ٹیکنالوجی اور اسکی شناخت کے خود کار نظام سے واقف ہوں گے
اگرچہ  آپ سب لوگ تقریبا روز اپنا شناختی کارڈ دیکھتے ہونگے لیکن آج تک اس پر لکھے ہندسوں کے کوڈ کا مطلب کسی نے نہیں بتایا ہو گا،،،، 13 درج ذیل ہندسے آپ کو شناختی کارڈ نمبر کے متعلق تمام معلومات فراہم کرتے ہیں ۔
شناختی کارڈ نمبر کے ٭ شروع کے پہلے پانچ نمبر٭  ہم مثال کے طور ایک شناختی کارڈ پر درج ذیل نمبر لکھے ہوتے ہیں 
12101-٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭-٭ 
اس میں سب سے پہلے آنے والا نمبر 
یعنی 1 جو کہ ہر صوبے کی نشاندہی کرتا ہے
یعنی جن لوگوں کے شناختی کارڈ کے نمبر1 سے شروع ہوتے ہے وہ لوگ صوبہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں ۔
اسی طرح اگر آپ کا شناختی کارڈ کا نمبر 2 ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہے اسی طرح 3 ہے تو پنجاب اور 4 ہے تو سندھ اور اگر 5 ہے تو بلوچستان اسلام آباد کے لئے 66 اور گلگت بلتستان کے لئے 7 کا ہندسہ آئے گا 
اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کے ڈویثن کو ظاہر کرتا ہے مثال کے طور پر اوپر دیئے گئے کوڈ میں دوسرے نمبر پر2 کا ہندسہ ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویثرں کوظاہر کرتا ہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے متعلقہ ضلع  اس ضلع کی متعلقہ تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ،درمیاں میں لکھا ہوا کوڈ جو کہ 7 اعداد پر مشتمل ہوتا ہے یہ کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتا ہے ہر خاندان کے تمام افراد جو ایک  دوسرے سے خونی رشتوں کے تحت جڑے ہوتےہیں ،ان سب افراد کا باہمی باہمی تعلق کا تعین اسی درمیانے کوڈ سے ہوتا ہے ، اسی کوڈ کے ذڑیعے کمپیوٹرازشجرہ تشکیل پاتا ہے اور آخر میں (-) کے بعد آنے والا ایک ہندسہ آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے مردوں کے لئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا مثال کے طور پر 1،3،5،7،9 اور عورتوں کے لئے جفت میں ہو گا مثال کے طور پر 2،4،6،8 نادرا کے خود کار نظام کے تحت ہم سب کا قومی شناختی کارڈ نمبر وجود میں آتا ہے 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔